سوات میں سود خور ایکٹ کے تحت تھانہ خوازہ خیلہ میں پہلی ایف آئی آر درج

ملزم پر اصل قیمت سے بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار روپے سود لینے کا الزام

ہفتہ 20 مئی 2017 12:07

سوات میں سود خور ایکٹ کے تحت تھانہ خوازہ خیلہ میں پہلی ایف آئی آر ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) سوات میں سود خور ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سوات میں پولیس نے تھانہ خوازہ خیلہ میں سود خور ایکٹ کے تحت اختر بادشاہ کی مدعیت میں پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں ملزم پر اصل قیمت سے بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار روپے سود لینے کا الزام ہے۔ایف آئی آر درج کرانیوالے مدعی نے گزشتہ برس ملزم سے کار خریدی تھی جبکہ ایکٹ کے تحت اصل زر وصول کرنے کے بعد مزید رقم سود قرار دی گئی ہے۔مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتار کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :