لاہورہائی کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے وکلاء کنونشن میں شدید بدنظمی

تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے وکلا کی شدید نعرے بازی کے بعد لاہورہائی کورٹ کا کنونشن ہال میدان جنگ بن گیا بار روم کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ‘انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر طلب کر لیا

ہفتہ 20 مئی 2017 12:07

لاہورہائی کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے وکلاء کنونشن میں شدید بدنظمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) لاہورہائی کورٹ میں وکلا کنونشن کے دوران تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے حامی وکلا کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور بد نظمی سے بار روم کی کھڑکیوں شیشے ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائی کورٹ بار نے پاناما کیس کے حوالے سے کنونشن منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا جہاں (ن) لیگ کے حامی وکلا نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جس پر تحریک انصاف کے حامی وکلا نے بھی نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور پھر ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہو گئی ،وکلا نے کرسیاں اٹھا کر پھینکی جس سے بار روم کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ،انتہائی خراب صورتحال کی پیش نظر انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر طلب کر لیا۔