وارسک اور فرنٹیرکور نئے مراحل طے کررہی ہے ‘آپ نے ہرا متحان اور آزمائش میں اسی طرح پاس ہونا ہے ‘مٹھی بھر لوگوں نے ملک میں فساد پھیلا رکھا ہے ‘آپ نے اس ملک سے شر اور فساد کو ختم کرنا ہے ‘شرپسند اسلام کے نام پر بچوں اور خواتین کو شہید کرتے ہیں ‘دہشتگرد دشمنوں کے پے رول پر ہیں ‘فساد خدا کو سخت ناپسند ہے ایسے لوگ خدا کے حکم کی نافرمانی کرتے ہیں ‘آپ اسلام اور پاکستان کے سپاہی ہیں ‘ایف سی کو سوسال سے پرانی تاریخ ہے ۔یہ کوئی عام سی سیکیورٹی فورس نہیںہے اس فورس کی تاریخ میں سینکڑوں افسروں اور جوانوں کا خون شامل ہے ‘حکومت خواب غفلت میں نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش میں لگی ہوئی ہے

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا فرنٹیر کور کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 مئی 2017 12:07

وارسک اور فرنٹیرکور نئے مراحل طے کررہی ہے ‘آپ نے ہرا متحان اور آزمائش ..
ْمہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وارسک اور فرنٹیرکور نئے مراحل طے کررہی ہے ‘آپ نے ہرا متحان اور آزمائش میں اسی طرح پاس ہونا ہے ‘مٹھی بھر لوگوں نے ملک میں فساد پھیلا رکھا ہے ‘آپ نے اس ملک سے شر اور فساد کو ختم کرنا ہے ‘شرپسند اسلام کے نام پر بچوں اور خواتین کو شہید کرتے ہیں ‘دہشتگرد دشمنوں کے پے رول پر ہیں ‘فساد خدا کو سخت ناپسند ہے ایسے لوگ خدا کے حکم کی نافرمانی کرتے ہیں ‘آپ اسلام اور پاکستان کے سپاہی ہیں ‘ایف سی کو سوسال سے پرانی تاریخ ہے ۔

یہ کوئی عام سی سیکیورٹی فورس نہیںہے اس فورس کی تاریخ میں سینکڑوں افسروں اور جوانوں کا خون شامل ہے ‘حکومت خواب غفلت میں نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو فرنٹیئرکور کی پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آپ سب مبارک باد کے مستحق ہیں آپکے اساتذہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے کم سے کم وقت میں آپ جیسے ہیروں کو تراشا ہے ۔

چوہدری نثار نے کہا کہ یہ ابتدا ہے ابھی آپ کے سامنے بہت امتحان باقی ہیں میں خدا سے دعا گوہوں کہ وہ آپکو کامیاب کرے اور آپ نے بھی ہرامتحان میں اسی طرح کامیاب ہونا ہے ۔میں آپکو صرف یہ کہوں گا کہ جس فورس کا آپ حصہ بننے جارہے ہیں آپکی ذمہ داری ہے کہ اس فورس کی عزت اور وقار کا مان رکھنا ہے ۔ایف سی کو سوسال سے پرانی تاریخ ہے ۔یہ کوئی عام سی سیکیورٹی فورس نہیںہے اس فورس کی تاریخ میں سینکڑوں افسروں اور جوانوں کا خون شامل ہے ۔

آپ نے وہ معیار بھی قائم رکھنا ہے اور غازیوں اور شہیدوں کے نئے معیار بھی قائم کرنے ہیں ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ ایساکام کریں جس سے آپکو آپکے والدین فورس اور پاکستان فخر کرے ۔ آپ صرف ایف سی کے نہیں بلکہ اسلام کے سپاہی بھی ہیں آپ ہی اس وطن عزیز کے محافظ ہیں آپ ہی اس وطن عزیز کے محافظ ہیں۔ آپ نے اس ملک سے شر اور فساد کو ختم کرنا ہے۔

آپ اس ملک کے محافظ ہیں جسے خدا اور اس کے رسول کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔ چند مٹھی بھر لوگوں نے پچھلے 20,15 سالوں میں طوفان برپا کر رکھا ہے۔ آپ نے اپنے زور بازو سے اس شرکا خاتمہ کرنا ہے۔ پاکستان کا ہر سپاہی اسلام کا سپاہی ہے۔ فساد خدا کو سخت نا پسند ہے جو لوگ خدا کی زمین پر فساد برپا کرتے ہیں وہ خدا کو سخت نا پسند ہیں۔ خدا نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔

و زیر داخلہ نے کہا کہ مٹھی بھر لوگ اسلام کے نام پر خواتین اور بچوں کو شہید کرتے ہیں۔ نام تو وہ اسلام کا لیتے ہیں مگر وہ دشمنو ں کے پے رول پر ہیں۔ وہ کفار سے پیسے لے کر یہاں فساد برپا کرتے ہیں آپ نے اس ملک میں امن لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 12.10 سالوں میں اس ملک کے سول آرمڈ فورسز نے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے شہادتیں پیش کی ہیں۔ میں آج ایک بار پھر ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

ان کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ شہیدوں اور غازیوں کے والدین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مین آپ سے بھی کہتا ہوں کہ آپ شہیدوں اور غازیوں کے راستے پر چلتے ہوئے ان کا مقابلہ کرنا ہے جنہوں نے دشمنوں سے پیسے لے کر اسلام کا نام بدنام کیا۔ ہماری فوج اور سول و آرمڈ فورسز کی قربانیوں سے پاکستان کے ہر کونے میں عوام سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔

مگر ا بھی تک دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی اس کا مکمل خاتمہ آپ نے کرنا ہے۔ شجاعت ‘ بہادری اور حب الوطنی کی نئی مثالیں قائم کرنی ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ پاکستان کا نام مزید روشن کریں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ بطور وزیر داخلہ اور حکومت کے نمائندے کے طور پر ہم ہر وہ اقدامات اٹھا رہے ہیں جو ہماری سیکیورٹی فورسز کی ضرورت ہے۔ پچھلے ساڑھے 3 سال میں وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت کی طرف سے 80 ارب روپے سے نئی سول و آرمڈ فورسز تیار کی گئی ہیں۔ پچھلے 6 مہینے میں 14000 جوانوں کو ٹرینڈ کیا گیا۔ آئندہ 2 سے 3 مہینوں میں 29 نئے ونگ کھڑے کئے جائیں گے۔ حکومت خواب غفلت میں نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش میں لگی ہوئی ہے۔