ثقافتی تنوع برائے فروغ مکالمہ وترقی کا عالمی دن کل منایا جائیگا

ہفتہ 20 مئی 2017 12:07

ثقافتی تنوع برائے فروغ مکالمہ وترقی کا عالمی دن کل منایا جائیگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی تنوع برائے فروغ مکالمہ وترقی کا عالمی دن کل (اتوارکو) کو منایا جائیگا۔اس دن کو منائے جانے کا بنیادی مقصد ثقافتی تنوع اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ یہ دن لوگوں کو ثقافتی تنوع کے رنگوں کو منانے کا ایک موقع فراہم کرتاہے۔دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری اورنجی اداروں کے تعاون سے تقاریب کا انعقاد ہوگا جس میں شہریوں کو ثقافتی تنوع سے جڑے امور کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

دن کی مناسبت سے ثقافتی تنوع کے عالمگیر اعلامئیے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائیگا۔اس موقع پر شعبے کے ماہرین اوردانشور ثقافتی اقدار و روایات کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔واضح رہے کہ پہلی مرتبہ سال 2002 کو اقوام متحدہ نے ثقافتی تنوع کے سال کے طور پر منایا تھا۔اسی سال 20دسمبر کو اقوام متحدہ نے ہر سال 21مئی کو ثقافتی تنوع کا دن منانے کا فیصلہ کیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قراردیا کہ ترقی ، خوشحالی اورہم آہنگی کے فروغ کیلئے ثقافتی تنوع ، اور اچھی روایات واقدار کا فروغ ضروری ہے۔21 واضح رہے کہ مئی 2003کو پہلی بار عالمی سطح پر یہ دن منایا گیا تھا۔