ایران کے صدارتی انتخابات: حسن روحانی دوبارہ صدرمنتخب ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 مئی 2017 11:03

ایران کے صدارتی انتخابات: حسن روحانی دوبارہ صدرمنتخب ہوگئے
تہران(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2017ء) ایران کے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی دوبارہ صدرمنتخب ہوگئے ہیں انہوں نے 2کروڑ28لاکھ ووٹ حاصل کیئے- ایران کے سرکاری ٹی وی نے کے مطابق الیکشن کمیٹی کے سربراہ علی اصغر احمدی نے بتایا ہے کہ تقریباً تمام ووٹوں کی گنتی ہو گئی ہے اور حسن روحانی کو چار کروڑ ووٹوں میں سے دو کروڑ 28 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان کے مخالف امیدوار کو ایک کروڑ 15 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔ سرکاری ٹی وی چینل نے صدر روحانی کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ایران کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹرن آوٹ غیر متوقع طور پر بہت زیادہ رہا اور چار کروڑ سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔صدر حسن روحانی کے حریف ابراہیم رئیسانی نے ووٹنگ میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے شکایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے الزام لگایا کہ حسن روحانی کے حمایتیوں نے ووٹنگ بوتھ پر حسن روحانی کے حق میں پروپیگینڈہ کیا ہے جو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ کے مقررہ وقت کو تین مرتبہ بڑھایا گیا تھا۔ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں لمبی لمبی قطارے دیکھنے میں آئیں۔الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کی درخواست اور جذبے کو دیکھتے ہوئے ووٹ کے اوقات میں اضافہ کیا گیا۔

68 سالہ موجودہ صدر حسن روحانی اعتدال پسند عالم ہیں جنھوں نے 2015 میں عالمی رہنماو¿ں سے جوہری معاہدے پر بات چیت کی تھی اور اہم معاہدہ طے پایا لیکن اس معاہدے کے ثمرات ابھی تک عوام تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ابراہیم رئیسی کی عمر 56 برس کی ہے اور وہ قدامت پسند خیالات کے مذہبی عالم ہیں، سابق سرکاری وکیل ابراہیم رئیس کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریب مانا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :