ایف بی آئی کے برطرف سربراہ جیمزکومی29مئی کو سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 مئی 2017 10:33

ایف بی آئی کے برطرف سربراہ جیمزکومی29مئی کو سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2017ء) امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے کہا ہے کہ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی نے 2016ءکے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی سماعت میں گواہی دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔کمیٹی کے سربراہان نے ایک بیان میں کہا کہ کومی 29 مئی کے بعد پینل کے سامنے پیش ہوں گے۔کمیٹی کے ریپبلکن سربراہ سینیٹر رچرڈ بر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ کومی امریکی عوام کے لیے ان واقعات کی بھی وضاحت کریں گے جو حالیہ دنوں میں وسیع پیمانے پر ذرائع ابلاغ میں رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

کمیٹی میں اعلیٰ ترین ڈیموکریٹ عہدیدار سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سابق ڈائریکٹر کومی کا بیان ان کی اچانک برطرفی کے بعد پیدا ہونے والے سوالات کا جواب ڈھونڈنے میں بھی معاون ثاب ہوگا۔

(جاری ہے)

کومی کی گواہی دینے کی خبر اختتام ہفتہ ایک ایسے وقت سامنے آئی جب ایک کے بعد ایک حیران کر دینے والی خبریں منظرعام پر گردش کر رہی ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ ہی اوول آفس میں روسی حکام سے ملاقات میں انھیں بتایا کہ انھوں نے کومی کو برطرف کر دیا۔

صدر نے مبینہ طور پر کومی کو”پاگل“ قرار دیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ بات اسے ایک دستاویز سے معلوم ہوئی جو ایک امریکی عہدیدار نے اسے پڑھ کر سنائی۔دستاویز کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے روس کی وجہ سے بہت دباﺅ کا سامنا کرنا پڑا مبینہ طور پر صدر نے یہ بھی کہا مجھ سے تحقیقات نہیں کی جا رہیں۔

متعلقہ عنوان :