چارسدہ کے مختلف علاقوں میں 5 دستی بم دھماکے، 7 بچوں سمیت 14 افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 20 مئی 2017 10:06

چارسدہ کے مختلف علاقوں میں 5 دستی بم دھماکے، 7 بچوں سمیت 14 افراد زخمی
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی۔2017ء)چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے مختلف علاقوں میں 5 دستی بم دھماکوں میں 7بچوں سمیت14 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دھماکوں میں ظریف کور کے نجی اسکول سمیت علاقہ میرو کے 3 اور موصل کور میں واقع ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین ، بچے اور اسکول چوکیدار بھی شامل ہے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکوں کے بعد علاقے کی سیکیورٹی سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔