سعودی عرب میں امریکی خاتون اول اور ان کی بیٹی کے لیے اسکارف پہننا ضروری نہیں ہے۔سعودی وزیرخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 مئی 2017 09:57

سعودی عرب میں امریکی خاتون اول اور ان کی بیٹی کے لیے اسکارف پہننا ضروری ..
ریاض(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2017ء) سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے دوران امریکی خاتون اول اور ان کی بیٹی کے لیے اسکارف پہننا ضروری نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے پانچ ملکی دورے میںان کے ساتھ اہلیہ میلانیا، بیٹی ایوانکا اورداماد جیرڈ کشنر بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر دونوں راسخ العقیدہ یہودی ہیں جبکہ جمعہ کو سفر کرنے کے لیے انہوں نے باقاعدہ اپنے مذہبی پیشوا اور یہودی ربی سے اسکی پیشگی اجازت بھی لے لی ہے۔ایوانکا سعودی عرب میں خواتین کی گول میز کانفرنس میں شریک ہوں گی جس کا موضوع خواتین کو درپیش معاشی مسائل کا حل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :