الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 مئی 2017 09:45

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2017ء) 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن کی خریداری کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انتخابی اصلاحات اور الیکشن بل 2017 کی جلد منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو خط لکھا جائے گا‘یہ فیصلے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے داخلی راستے، پولنگ بوتھ اور بیلٹ پیپرز کی گنتی والے مقام پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیمروں کی خریداری پر 1.2 ارب روپے کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا۔ پولنگ اسٹیشنز میں بنیادی سہولتوں کے لیے تمام صوبوں کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :