شبقدر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 مئی 2017 09:33

شبقدر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں خواتین اور بچوں ..
چارسدہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2017ء) کے پی کے میں ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پہلا دھماکا شبقدر کے علاقے سروکلے میں ایک نجی سکول کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں سکول چوکیدار اور طالب علم زخمی ہوا جب کہ دوسرا دھماکا موصل کور کے علاقے میں ایک گھر کے باہر ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دیگر 3 مقامات پر بھی کریکر دھماکے کئے گئے۔شبقدر میں ہونے والے دھماکوں میں 5 خواتین اور 6 بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم طبی عملے کے مطابق تمام افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچوں دھماکے دیسی ساختہ کریکر کی مدد سے کئے جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :