لیبیا کے فضائی اڈے پر حملے میں شہریوں سمیت 140 افراد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 مئی 2017 09:24

لیبیا کے فضائی اڈے پر حملے میں شہریوں سمیت 140 افراد ہلاک
نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2017ء) لیبیا کے فضائی اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں 140 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں شہری بھی شامل ہیں۔حکومتی حمایت یافتہ ملیشیا نے براک الشاتی فضائی اڈے پر دوبارہ قبضے کرنے کے لیے حملہ کیا۔ اس سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ اس حملے میں 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ وزیر دفاع اور ملیشیا کے کمانڈر کو اس حملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔

لیبیا کے وزیر اعظم کے دفتر نے حملے کی منظوری دینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ملیشیا کے ترجمان نے کہا تھا کہ فضائی اڈے کو آزاد کروا لیا گیا ہے اور اڈے میں موجود تمام فورسز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس قصبے کے میئر کا کہنا ہے کہ چند جنگی جہازوں کو بھی آگ لگائی گئی۔یہ فضائی اڈا اپنے آپ کو لیبیئن نیشنل آرمی کہلانے والی ملیشیا کے کنٹرول میں تھا۔

یہ ملیشیا اس اتحد کا حصہ ہے جو طرابلس میں موجود حکومت کو نہیں مانتا۔اس ملیشیا نے اس فضائی اڈے پر دسمبر میں کنٹرول حاصل کیا تھا۔لیبیئن نیشنل آرمی کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تعداد 140 بتائی ہے ترجمان نے کہا کہ فوجی ملٹری پریڈ سے واپس آ رہے تھے اور غیر مسلح تھے۔اقوام متحدہ کے لیبیا میں نمائندے مارٹن کوبلر کا کہنا ہے کہ غیر مسلح فوجیوں کو ہلاک کرنے پر وہ سخت رنجیدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :