سپریم کورٹ کی جانب سے تحقیقات کے حکم کے باوجود استعفی نہیں دوں گا، برازیلی صدر

جمعہ 19 مئی 2017 23:40

براسیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے کرپشن کے الزا مات بے بنیاد ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے تحقیقا ت کے حکم کے باوجود استعفی نہیں دوں گا۔

(جاری ہے)

برازیل کے صدرما ئیکل ٹیمر کا کہنا ہے کہ ان پر کرپشن کے الزا مات بے بنیاد ہیں جو ان کے مخالف ان کو بد نام کرنے کیلئے لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں اور ان کے خلاف تحقیقا ت کا حکم خوش آئند ہے۔ اس سے انہیں خود کو معصوم ثابت کرنے میں مدد ملے گی، لیکن اس حکم کے باوجود وہ اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہوں گے اور نہ ہی استعفی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :