نائیجیریا میں بوکوحرام کے خلاف کارروائیاں، 126دہشتگرد گرفتار

جمعہ 19 مئی 2017 23:40

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء)نائیجیریا دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائیوں میں 126 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

نائیجریا کے صوبہ بورنو کے جنرل لکی ایرابور نے کہا ہے کہ بوکو حرام نے 2 ہفتے قبل میدوگوری کے ساقبون گاری قصبے پر حملہ کیا تھا۔ حملے کے بعد سلامتی قوتوں نے علاقے میں وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کرتے ہوئے تنظیم کے 126 اراکین کو گرفتار کر لیا، تاہم ان کارروائیوں میں 8 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔