پاکستان میں جو عزت ملی، اسے فراموش نہیں کر سکتے،لاہور دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے، پاکستان اور یہاں کے لوگ بہت پسند آئے ہیں، انٹرنیشنل ریسلرز

جمعہ 19 مئی 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) پروریسلنگ مقابلوں میں شریک ہونے والے انٹر نیشنل ریسلرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو عزت ملی وہ اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔کراچی کے بعد لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ریسلرز رنگ میں مکوں، لاتوں اور داو پیچ کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریسلنگ عمران شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ریسلنگ میچ کا بہت اچھا رسپانس ملا، امید ہے لاہوریوں کا بھی بڑا ہجوم اکھاڑے کے گرد جمع ہوا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ریسلرز نے کہا کہ لاہور دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے، پاکستان اور یہاں کے لوگ بہت پسند آئے ہیں جبکہ خواتین ریسلرز تو پاکستانی لباس کی دیوانی نکلیں کہتی ہیں کہ پاکستان لباس اپنے ملک جاکر زیب تن کریں گی۔ ڈائریکٹر ریسلنگ عمران شاہ نے حکومت سے اپیل کی کہ کرکٹ کی طرح انٹرنیشنل ریسلنگ کو بھی سپورٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :