ْچیمپئنز ٹرافی،ویسٹ انڈیز میں شاندار کارکردگی پر فاسٹ بائولر محمد عباس بھی کیمپ میں طلب

جمعہ 19 مئی 2017 23:40

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پیس بیٹری مضبوط کرنے کیلئے محمد عباس کو کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پیس بیٹری مضبوط کرنے کیلئے محمد عباس کو کیمپ میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پیسرانگلینڈ میں ہی موجود ہیں اور (آج)ہفتہ کو کیمپ جوائن کر لیں گے، محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اب ان کو انگلش کنڈیشنز کیلئے موزوں سمجھتے ہوئے کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسکواڈ برمنگھم میں موجود ہے اور کنڈیشنز سے آگاہی کیلئے تربیت میں مصروف ہے۔ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا پہلا ٹاکرا 4 جون کو روایتی حریف بھارت سے برمنگھم میں ہی شیڈول ہے۔