پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کو کلبھوشن یادیو کے معاملے کی جلد سماعت کیلئے خط لکھ دیا

بھارتی جاسوس کے معاملے کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے، پاکستان اب بھی عالمی عدالت انصاف کے اختیار سماعت کو قبول نہیں کرتا، خط کامتن

جمعہ 19 مئی 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کی جلد از جلد سماعت کے لئے خط لکھ دیا ، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کے معاملے کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے، پاکستان اب بھی عالمی عدالت انصاف کے اختیار سماعت کو قبول نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کونجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کی جلد از جلد سماعت کے لئے خط لکھ دیا ۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کے معاملے کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے، پاکستان اب بھی عالمی عدالت انصاف کے اختیار سماعت کو قبول نہیں کرتا۔خط کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق نقطے کو پھر سے اٹھایا جائے گا ۔…(م د )

متعلقہ عنوان :