کوئٹہ ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 19 مئی 2017 23:29

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شعیب احمد نامی شخص کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :