رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

جمعہ 19 مئی 2017 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں دفاتر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے کھلیں گے جبکہ جمعے کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں ہفتہ میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر کیلئے بھی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ یہ دفاتر صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعے کو دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :