وزیر اعلیٰ پنجاب ضلع رحیم یار خان کے 2ہزار383طلباء وطالبات میںلیپ ٹاپ تقسم کریںگے

جمعہ 19 مئی 2017 23:29

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رحیم یار خان سعدیہ رشید نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ تقسیم کے پہلے تین فیز میں 3لاکھ10ہزار طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا چکے ہیں جس میں ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کی تعداد 3ہزار976ہے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اب 27اپریل2017سے لیپ ٹاپ اسکیم فیز فورتھ کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے بتا یا کہ 23مئی 2017ء کو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ضلع رحیم یار خان کے ہونہار طالبعلموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ میڈیکل و جنرل کالجز کے علاوہ یونیورسٹیز میں پوسٹ گریجویٹ اور بی ایس پروگرامز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اس اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کے اہل ہیں اس کے علاوہ پنجاب کے تمام انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات2015/16میں 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ضلع رحیم یار خان کے 2ہزار383طلباء وطالبات میںلیپ ٹاپ تقسم کریںگے جس میں خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج کی807، شیخ زید میڈیکل کالج236، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین رحیم یار خان 21، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج (بوائز)خانپور132، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خانپور108، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس رحیم یار خان 01،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین لیاقت پور25اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی1ہزار53طلباء و طالبات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لیپ ٹاپ کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے میرٹ کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس سلسلہ میں کمشنر بہاولپور کی سرپرستی میں ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی زیر نگرانی سکروٹنی کمیٹیاں بنائی گئی تاکہ تمام طلباء و طالبات کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیاجا سکے اور جو میرٹ پر نہیں اترتا اس کانام لسٹ سے خارج کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :