رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 4 ملزمان گرفتار
تازہ ترین : 1
رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منگھو پیر کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد شہریار کو گرفتار کیا جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔ ملزم فیڈرل بی ایریا میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل میں ملوث رہا ہے جبکہ اس کی دکان سے 4 غیر قانونی پستول بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ایک اور کارروائی میں رینجرز نے گلشن معمار کے علاقے سے ایک ملزم سید محمد حسن جلا ل کو گرفتار کیا۔ ملزم لوگوں سے موبائل فون چھیننے اور ان کی خریدو فروخت کے ساتھ ساتھ جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ ایک دوسری کارروائی میں رینجرز نے سپر مارکیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عمران امام بخش اور رزاق کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 23:29:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں