لاڑکانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

جمعہ 19 مئی 2017 23:29

لاڑکانہ ۔ 19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) لاڑکانہ میں گذشتہ کئی روز سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کے روز لاڑکانہ اور گرد و نواح میں درجہ حرارت 49 سینٹی ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرمی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف پارکوں کا رخ کیا جبکہ ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گرمی کے باعث کاروباری زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم رہی۔

متعلقہ عنوان :