چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ اور آغا خان یونیورسٹی کراچی کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 19 مئی 2017 23:29

لاڑکانہ ۔ 19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ اور آغا خان یونیورسٹی کراچی کے مشترکہ تعاون سے کالج کے آڈیٹوریم ہال میں ‘‘طب کے شعبے میں ہونی والی ترقی’’ کے عنوان پر سیمنار منعقد کیا گیا جس میں آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ذیشان انصار، ڈاکٹر حفصہ ماجد، ڈاکٹر محمد عثمان اور ڈاکٹر لینا جعفری نے مختلف موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے جس پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے ان سے مختلف سوالات پوچھے جبکہ آئے ہوئے مہمانوں کو یونیورسٹی کی جانب سے شیلڈز بھی دیئے گئے۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کیریئر کونسلنگ پروفیسر فوزیہ کاشف نے کہا کہ ہم جب یونیورسٹی کی بات کرتے ہیں تو اس کا صرف ایک مقصد عیاں ہوتا ہے وہ ہے تحقیق، ہم ہر سطح پر تحقیق کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر افسر علی بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی آج جس مقام پر ہے اس میں تمام فیکلٹی ممبران اور پروفیسرز کی محنت شامل ہے۔ سیمنار میں چانڈکا میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر کے داس، پروفیسر سیف اللہ جامڑو، پروفیسر اکبر سومرو، پروفیسر عبدالحمید شیخ، پروفیسر حیدر بلوچ، پروفیسر منظور پھلپوٹو، محمد حنیف شیخ، یونیورسٹی کے ترجمان عبدالصمد بھٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :