گھر شماری سے رہ جانے والے گھروں کی نشاندہی کے لیے فوری رابطہ کیا جائے ۔ اعلامیہ

جمعہ 19 مئی 2017 22:58

سکھر۔ 19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ نیو سکھرمحمد یوسف شیخ نے عوام الناس کے لیے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ چھٹی گھر و مردم شماری 2017 کو دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے دوران گھر شماری کا سلسلے مکمل ہوچکا ہے اگر کسی بھی محلے ،گوٹھ میں کوئی بھی گھر شمار ہونے سے رہ گیا ہے تو ایسی اطلاع موبائل فون نمبرز03003190305-03083603247 دیں تاکہ رہ جانے والے علاقوں میں گھر شماری ٹیم کو روانہ کیا جاسکے کیونکہ گھر اور مردم شماری قومی فریضہ ہے جس میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار اور حصہ لینا ہوگا۔