بلاول بھٹوزرداری نے لاہورسٹی، ڈسٹرکٹ بھکر، شیخوپورہ اور شیخوپورہ سٹی کیلئے صدر اور جنرل سیکرٹریز کا اعلان کردیا

جمعہ 19 مئی 2017 22:55

بلاول بھٹوزرداری نے لاہورسٹی، ڈسٹرکٹ بھکر، شیخوپورہ اور شیخوپورہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے لاہورسٹی، ڈسٹرکٹ بھکر، شیخوپورہ اور شیخوپورہ سٹی کیلئے صدر اور جنرل سیکرٹریز کا اعلان کردیاہے۔ حاجی عزیز الرحمن چن کو صدر لاہوراور محمد اسرار الحق بٹ کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاوید احمد ڈوگر کوصدر شیخوپورہ ڈسٹرکٹ اور عثمان نثار پنوں جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

نعیم عباس نقوی کو صدر شیخوپورہ سٹی اور غلام رسول کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، اسی طرح اعجاز احمد شہانی کو صدر ڈسٹرکٹ بھکر جبکہ انصر چیمہ کوجنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ان تمام عہدیداروںکا چیئرمین بلاول بھٹو کے پولٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔