کو ئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی صدارت میں بجٹ سمیت دیگر امور سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد

اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کوئٹہ آمد کے بعد ان سے ملاقات کی جائے گی اور مختلف امور اور بجٹ سازی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا، ذرائع

جمعہ 19 مئی 2017 22:45

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی صدارت میں بجٹ سمیت دیگر امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کوئٹہ آمد کے بعد ان کے سامنے کچھ تجاویز دی جائیں گی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر وزیرریونیو شیخ جعفرخان مندوخیل کی صدارت میں مسلم لیگ (ق) کے اراکین کا اجلاس ہوا اجلاس میں بجٹ سازی اور دیگر حکومتی امور پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کوئٹہ آمد کے بعد ان سے ملاقات کی جائے گی اور مختلف امور اور بجٹ سازی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا اور کچھ تجاویز دی جائیں گی جس پر سیر حاصل بات چیت کی جائے ۔