لاہور ، لیسکو کارمضان میں سحری و افطاری میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

بجلی کی کمی پورا کرنیکے لیے صنعتی سیکٹر میں لوڈشیڈنگ کی جائے گی

جمعہ 19 مئی 2017 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) لیسکو کی جانب سے ماہ رمضان میں سحری و افطاری کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیںکی جائے گی، لیسکونے بجلی کی کمی پورا کرنیکے لیے صنعتی سیکٹر میں لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

لیسکو ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں سحری وافطاری کے اوقات میں گھریلو صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے صنعتی سیکٹر میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، رمضان المبارک میں شہری علاقوں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی۔واضح رہے کہ صنعتی سیکٹر کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔(وقاص)

متعلقہ عنوان :