Live Updates

ایبٹ آباد ہزارہ کی سیاست میں نیا موڑ، پی ٹی آئی ناراض گروپ نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے سیاسی مدد مانگ لی

جمعہ 19 مئی 2017 22:41

ایبٹ آباد ہزارہ کی سیاست میں  نیا موڑ، پی ٹی آئی ناراض گروپ نے عمران ..
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) ایبٹ آباد ہزارہ کی سیاست میں نیا موڑ، تحریک انصاف ناراض گروپ نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے سیاسی مدد مانگ لی۔ناراض گروپ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اگلے عام انتخابات میں ایبٹ آباد کے تمام حلقوں سے آزاد الیکشن لڑے گا، دونوں طرف سے ملاقات کو خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ایبٹ آباد ہزارہ سے ناراض گروپ نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے ملاقات کی ہے جس میں ریحام خان سے سیاسی مدد مانگ لی ہے۔ ناراض گروپ کی قیادت سابق ضلعی صدر تحریک انصاف ضلع ناظم ایبٹ آباد شیر بہادر خان اور تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن علی صغر خان کر رہے ہیں۔ شیر بہادر اور علی اصغر خان نے ریحام خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی ناراض گروپ کی سرپرستی کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ علی اصغر خان نے چند دن قبل پریس کانفرنس میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے اپنی ہی پارٹی کے صوبائی وزراء قلندر لودھی اور مشتاق غنی کو کرپٹ قرار دیا تھا۔ اس پریس کانفرنس کے دن ہی شہریوں کی جانب سے صوبائی وزیر قلندر لودھی کے قافلے پر پتھراوکیا گیا تھا۔واضح رہے کہ عمران خان کے حالیہ ایبٹ آباد جلسے میں بھی سابق ضلعی صدرشیر بہادر خان اور تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن علی صغر خان شریک نہیں ہوئے۔پی ٹی آئی ناراض گروپ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اگلے عام انتخابات میں ایبٹ آباد کے تمام حلقوں سے آزاد الیکشن لڑے گا۔ ملاقات ضلع ناظم ایبٹ آباد شیر بہادر خان کی درخواست پر انکے کے گھر پر ہوئی۔ دونوں طرف سے ملاقات کو خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :