بجلی کی پیداوار میں2013 کے بعد سے اب تک 6133 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ، اسی عرصے کے دوران 5567 میگا واٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ،مئی2013 میں بجلی کی طلب 15 ہزار 899 میگا واٹ تھی ،یہ مئی2017میں بڑھ کر 20 ہزار 807 میگا واٹ ہو گئی

وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کا بیان

جمعہ 19 مئی 2017 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہاہے کہ بجلی کی پیداوار میں2013 کے بعد سے اب(2017) تک 6 ہزار 1سو 33 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ،جبکہ اسی عرصے کے دوران 5567 میگا واٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ،مئی2013 میں بجلی کی طلب 15 ہزار 899 میگا واٹ تھی جو مئی2017میں بڑھ کر 20 ہزار 807 میگا واٹ ہو گئی۔جمعہ کو وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار میں2013 سے اب تک 6 ہزار 1سو 33 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ،جبکہ اسی عرصے کے دوران دومراحل میں 5567 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ، جس میںنئی پیداوار کی 1420 میگا واٹ بھی شامل ہے جو آزمائش کے مختلف مرحلوں میںہے۔

مئی2013 میں بجلی کی طلب 15 ہزار 899 میگا واٹ تھی جو مئی2017میں بڑھ کر 20 ہزار 807 میگا واٹ ہو گئی،ترجمان کے مطابق گزشتہ 4سالوں میں بجلی کی طلب میں بڑی مقدارمیں اضافہ ہوا جب کہ بجلی کی پیداوار بہتر ہونے کی وجہ سے شارٹ فال میں کمی آئی ۔

(جاری ہے)

2013 میں ملک میں بجلی کی پیداوار کا شارٹ فال کی شرح 44.6 فیصد تھی جو 2017 میں کم ہو کر 20.3 فیصد ہو گئی ہے،اسی طرح بجلی کی پیداوار کی شرح 2013 میں 59.4 فیصد تھی جو 2017 میں بڑھ کر 72.5 فیصد ہو گئی ہے، ترجمان کے مطابق نئے پاور پلانٹس پائپ لائن میں ہیں جن سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی ،2018میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :