صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا گورنمنٹ میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ

جمعہ 19 مئی 2017 22:19

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا گورنمنٹ میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیرنے جمعہ کے روز گورنمنٹ میاں میر ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا۔اُنہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص ا نتظامات اور فارمیسی میں ادویات کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے ، مریضوں کی شکایات اور بد انتظامی کے سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر سرفراز احمد اور ڈی ۔

ایم ۔

(جاری ہے)

ایس ڈاکٹر ذیشان کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جا ری کر د ئیے ۔دونوں ڈاکٹرز کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتالوں کے نظم و نسق کو بہتر طور پر چلانا انتظامی ڈاکٹرز کی ذمہ داری ہے جس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ گورنمنٹ میاں میر ہسپتال کے دورے کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر سعید احمد گھمن اور لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید بھی ہمراہ تھے۔