ْ عوام لیگ انقلابی تحریک ہے جو پاکستان کے سب سے بڑے متوسط طبقے کی نمائندہ ہے‘ریاض فتیانہ

ملک کی بڑی جماعتیں دراصل اشرافیہ کی پارٹیاں ہیں اور یہ سب مل کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں

جمعہ 19 مئی 2017 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) عوام لیگ کے صدر ریاض فتیانہ نے کہا کہ عوام لیگ انقلابی تحریک ہے جو پاکستان کے سب سے بڑے متوسط طبقے کی نمائندہ ہے، ملک کی بڑی جماعتیں دراصل اشرافیہ کی پارٹیاں ہیں اور یہ سب مل کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز کسان ہال میں ہونے والے یوتھ کنونشن کے موقع پر نامزدعہدیداروں میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ 70سال سے ملک کی کشتی منجدھار میں ہے اگر اسے کوئی بچا سکتا ہے تو وہ آج کا نوجوان ہے۔

(جاری ہے)

عوام لیگ آج کی یوتھ کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ ہماری پارٹی بائیں بازو کے انقلاب کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریگی ۔ ملک کو استحصالی طبقے سے نجات دلانے کیلئے بڑی جدوجہد، تنظیم، تدبر اور لیڈر شپ درکار ہے اور عوام لیگ اس کمی کو نوجوانوں کی طاقت سے پورا کرے گی۔ کنونشن سے جنرل سیکرٹری پنجاب ریاض بنگش نے کہا کہ پنجاب میں عرصہ دس سال سے ایسا طبقہ اقتدار میں ہے جس کی کارکردگی قابل ستائش نہیں۔ نوجوان نسل کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، عوام لیگ نوجوانوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گی جو ان کی محرومیوں کو دور کرے گا۔

متعلقہ عنوان :