بلوچستان کے 22اضلاع میں پولیو مہم مکمل کرلی گئی

جمعہ 19 مئی 2017 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) بلوچستان کے 22اضلاع میں پولیو مہم مکمل کرلی گئی محکمہ صحت ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 22اضلاع میں پولیو مہم مکمل کرلئی گئی ہے جبکہ صوبے کے ہائی رسک علاقوں میں شامل تین اضلاع کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں آج پولیو مہم مکمل کرلی جائے گی محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ژوب ڈویژن کے پانچ اضلاع جن میں ژوب شیرانی ،لورالائی ،قلعہ سیف اللہ، اور بارکھان شامل ہے میں 22مئی سے پولیو مہم شروع کی جائے گی مذکورہ اضلاع میں پولیو مہم مردم شماری کے باعث ملتوی کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :