صاف و شفا ف مردم شماری کے عمل کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے ،جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عابد لطیف خان

جمعہ 19 مئی 2017 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عابد لطیف خان نے کہا ہے کہ صاف و شفا ف مردم شماری کے عمل کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے ،پاک فوج اور عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،انہوں نے یہ با ت جمعہ کو قلعہ سیف اللہ میں مردم شماری کا جائزہ لینے کے موقع پر مردم شماری کندگان اور علاقہ مکینوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی ،ایریا کمانڈر بریگیڈیر بلال علی نے انہیں مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

جنرل عابد لطیف خان نے قلعہ سیف اللہ میں اعلیٰ حکومتی افسران کے ہمراہ مردم شماری کے عمل کا جائزہ لیااورقلعہ سیف اللہ کے مختلف علاقوں میں مردم شماری کرنے والی ٹیموں سے ملاقات بھی کی اور انہیں مردم شماری کی اہمیت اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس عمل میں کسی قسم کوتاہی برتے بغیر صاف و شفاف اور غیر جانب دار مردم شماری کو یقینی بنا یا جائے جبکہ انہوں نے شہریوں کو بھی یہ بات باورکروائی کہ سول وملٹی ادارے اس عمل کو مکمل طور پر غیر جانب دار بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہریوں نے مردم شماری کے عمل میں پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو بھی سراہا، میجر جنرل عابد لطیف خان نے بچوں میں پاکستانی پرچم اور تحائف بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :