پیزاہٹ کی پاکستان میں توسیع کیلئے Yum! Brands اور MCR کے درمیان معاہدے پر دستخط

جمعہ 19 مئی 2017 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کی صدارت میں ہونے والی تقریب میں کینٹ کی یم برانڈز اور مقامی شراکت دار ایم آر سی کے درمیان ماسٹر فرنچائز معاہدہ ہوا، یم برانڈز کے جنرل منیجر برائے مشرق وسطی رینڈل بلیک فورڈ اور ایم سی آر کے صدر عقیل حسن نے معاہدے پر دستخط کئے۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق توسیعی معاہدے کے تحت اگلے پانچ سال میں پاکستان بھر میں پیزا ہٹ کے 150 نئے یونٹ کھولے جائیں گے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ یم برانڈز اور ایم سی آر کے درمیان نئی پارٹنر شپ کا افتتاح امریکہ اور پاکستان کے درمیان کامیاب کاروباری شراکت کی ایک اور روشن مثال ہے، ہمیں خوشی ہے کہ پیزا ہٹ پاکستان کی سب سے بڑی ریسٹورنٹ چین بننے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے پر دستخط کے بعد ایم سی آر کے صدر عقیل حسن نے کہا کہ آج ہم سب کے لئے ایک بڑا دن ہے، ہمیں اس تاریخی معاہدے پر فخر ہے جو یم برانڈز کے ساتھ ہماری شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا، ملک بھر میں 74 فعال آئوٹ لیٹ کے ساتھ پیزا ہٹ پاکستان کی پہلی فاسٹ فوڈ چین بن گئی ہے جس کے حصص عوام کو پیش کئے جائیں گے، ہمارا اگلا ہدف پیزا ہٹ کو پاکستان کے تمام اضلاع تک پہنچانا ہے۔

امریکہ کی یم برانڈز فارچون کی 500 بڑی کمپنیوں میں شامل ہے اور کے ایف سی، پیزا ہٹ اور ٹیکو بیل کی برانڈ کی مالک ہے۔

متعلقہ عنوان :