بے گناہ اور نہتے مزدوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنا قا بل مذمت ہے،سردار صالح محمدبھوتانی

جمعہ 19 مئی 2017 22:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) مسلم لیگ(ن ) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی نے بے گناہ اور نہتے مزدوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارصالح محمد بھوتانی نے کہا کہ بعض عناصر صوبے کو ترقی یافتہ اور خوشحال نہیں دیکھناچاہتے اس لئے وہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے والے مزدوروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنارہے ہیں جو قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور کسی کو بھی صوبے کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحآ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :