پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،ناقص صفائی، کاکروچوں کی موجودگی پرکیپری ہوٹل کو سیل کر دیا گیا

جعلی مرچیں تیار کرنے والا محسن گرائنڈنگ یونٹ سیل ، جاوا بروسٹ ، فضل حق ریسٹورنٹ کو جرمانہ

جمعہ 19 مئی 2017 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرعوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں کیپری ریسٹورنٹ لبرٹی مارکیٹ کا کچن ایریا سیل کر دی گیا۔ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچن میں کاکروچوں کی بھر مارپائی گئی۔

کیپری ہوٹل کو اس سے پہلے بھی اصلاح کی ہدایات دی گئی تھی تاہم ان ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔ گزشتہ ہدایات پر عمل نا کرنے پرہوٹل کو سیل کیا گیا۔مزید کاروائیوں میں ویجیلنس سیل کی اطلاع پر دہلی گیٹ کے علاقہ میں چھاپہ مرا گیا اور ناقص اجزاء سے ملاوٹ زدہ مریں تیار کرنے والا محسن گرائنڈنگ یونٹ سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گرائنڈنگ یونٹ سے بھاری مقدار میں ناقص اجزاء اور ملاوٹی اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔

علاوہ ازیںفضل حق قذافی سٹیڈیم ، جاوابروسٹ ریسٹورنٹ ،محمدی نہاری ریسٹورنٹ رائے ونڈ روڈ ، پیزا پلیس ریسٹورنٹ، منظور برادرز جوس اینڈ دہی بھلے ، زم زم بار بی کیو رائے ونڈ روڈ ، بابر ملک شاپ، ماشااللہ جھولے لال ہوٹل، طباق ریسٹورنٹ ایم ایم عالم روڈ، یٰسین بیف کارنر کو جرمانے کیے گئے۔تمام قامات کو جرمانوں کے ساتھ اصلاحی نوٹس بھی دیے گئے۔اصلاحی نوٹسز پر عمل نا کرنے پر ان تمام مقامات کو سیل کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :