تربت ،مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، شاپنگ کیلئے ہوشاب جانیوالی3 مزدور جان بحق

جمعہ 19 مئی 2017 22:13

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 3 مزدوروں کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جمعہ کو ہوشاب میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے شاپنگ کیلئے ہوشاب جانے والے مزدوروں غلام عباس ،نادل بھٹو اور طاہر پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غلام عباس موقع پرجاںبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر کیچ کے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں زخمی مزدور نادل بھٹو اور طاہر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ مزدوروں کا تعلق سندھ کے علاقے خیرپور سے بتایاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :