کوئٹہ،جماعت اہلسنّت20مئی سے ملک بھر میں استقبال رمضان مہم شروع کرنا کا اعلان

جمعہ 19 مئی 2017 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت20مئی سے ملک بھر میں استقبال رمضان مہم شروع کرے گی اس مہم کے دوران تمام شہروں میں استقبال رمضان کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی جبکہ رمضان المبارک کے دوران ’’ نیک بنو نیکی پھیلائو مہم ‘‘ چلائی جائیگی۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کی آمد سے قبل قیمتیں کنڑول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے ٹی وی چینلز رمضان نشریات کو خرافات سے پاک رکھیں ہر مسلمان رمضان کی رحمتوں سے فیض یاب ہونے کیلئے منصوبہ بندی کرے رمضان المبارک کی صورت میں نیکیوں کا موسم بہار شروع ہونے والا ہے رمضان تزکیہ نفس کامہینہ ہے حکومت رمضان المبارک کے دوران مساجد کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے سحر و افطار کے علاوہ تراویح کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :