کوئٹہ، عالمی عدالت انصاف نے کل بھوشن کی سزائے موت روک کر جانبداری کا مظاہرہ کیا،سردار مولانا محمد وزیر القادری

جمعہ 19 مئی 2017 22:10

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان تحریک لبیک یارسولؐ اللہ بلوچستان کے صدر شیخ الحدیث علامہ سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کل بھوشن کی سزائے موت پر عمل درآمد روک کر جانبداری کا مظاہرہ کیا عوام کے بے بسی اور حکام کے بے حسی کی انتہا ہو گئی ہے فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ ملک سے غداری اور بھارت سے وفاداری کے مترادف ہے پاکستان کو فریبی نہیں انقلابی حکمرانوں کی ضرورت ہے کابل میں پاکستانی سفارت کاروں کا اغوا قابل مذمت ہے افغانستان کی حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :