بلاتفریق لوگوں کی خدمت کررہے ہیں ،علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے،و زیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کے خوبصورتی کیلئے فنڈز جاری کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں، سخی امان اللہ نوتیزئی

جمعہ 19 مئی 2017 22:10

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی ایکسائز و ٹیکسیشن سخی امان اللہ نوتیزئی نے کہا ہے کہ وہ بلاتفریق لوگوں کی خدمت کررہے ہیں اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے،و زیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کے خوبصورتی کیلئے فنڈز جاری کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔

وہ جمعہ کو کونسل چاغی کے ممبر خان محمد آصف خان سنجرانی کی قیاد ت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے،جس کے دوران وفد نے انھیں نوکنڈی کے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سخی امان اللہ نوتیزئی نے کہا کہ وہ اپنے آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمت خلق کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیںاس سلسلے میں چاغی کی تمام قبائل کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے صوبے کی تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کے خوبصورتی کیلئیفنڈز جاری کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں اور ان ہی فنڈز سے چاغی کے صدر مقام دالبندین کی خوبصورتی کے متعدد منصونوں پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر خان محمدآصف خان سنجرانی نے سخی امان اللہ نوتیزئی کے کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوںنے خدمت خلق اور تمام قبائل کی بھرپور حمایت سے مسلسل تین مرتبہ ایم پی اے بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔ انہوںنے کہا کہ سخی امان اللہ نوتیزئی کی قیادت میں چاغی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :