ڈاکٹر غزالہ وائیں کو پنجاب بیت المال کا ضلع چیئر مین مقرر

جمعہ 19 مئی 2017 22:08

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) حکومت پنجاب نے ڈاکٹر غزالہ وائیں کو پنجاب بیت المال کا ضلع چیئر مین مقرر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئرحکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن نمبرDBMC/2017/1557-87 کے تحت ڈاکٹر غزالہ وائیں کو پنجاب بیت المال کا ضلع چئیرمین اور خالد نعیم کو وائس چئیرمین جبکہ دیگر ممبران ضلعی بیت المال میں محمد رفیق شاد،چوہدری محمد اقرار ،عمیر عبداللہ واہلہ،رانا محمد خالد ،اظہر حسین ،راو منور ،چوہدری عمران احمد ،شیخ محمد شہباز ،فرخ حسین خان ڈاہا ،محمد اقبال ،راو مدثر حسین ،چوہدری عبدالغفور شاہد،چوہدری محمد شہزاد فیصل ،ڈاکٹر عابدہ ظفر،کلثوم اختر اور عمران مشتاق شامل ہیں ۔

ضلعی بیت المال کمیٹی آئندہ تین سال کے لیے قائم کی گئی ہے ۔ڈاکٹر غزالہ شاہین سابق وزیر اعلی پنجاب میاں غلام حیدر وائیں اور بیگم مجیدا ہ وائیںکی بھتیجی ہیں۔

متعلقہ عنوان :