ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات 23مئی سے شروع ہو نگے

جمعہ 19 مئی 2017 22:08

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 23مئی سے شروع ہو گا ․ رولنمبر سلپس کی ترسیل اور اعتراضات دور کرنے کے حوالے سے بورڈ کے دفاتر اتوار 21مئی کو صبح نو بجے سے تین بجے تک اور 22مئی کو رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے ․ یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے یہا ں بتائی ․ انہوںنے بتایاکہ ڈوپلیکیٹ رولنمبر سلپ کے اجراء کے علاوہ کمی فیس ، این او سی ، تصدیق ، تبدیلی مضامین و دیگر اعتراضات کے حامل طلبائوطالبات بورڈ کی متعلقہ برانچ سے رجوع کر سکتے ہیں ۔