ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر

جمعہ 19 مئی 2017 22:08

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ․ انہوں نے یہ بات صدر بار احسان کریم میرانی کی زیر قیادت ملاقات کیلئے آنے والے ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی․ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر احسان کریم میرانی ، جنرل سیکرٹری محمد فہیم سعید چنگوانی اور رمضان خان میرانی نے بار کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کو تعریفی شیلڈ بھی پیش کی ۔