وزیراعلی پنجاب نے ضلع لیہ کے تین گرلز مڈل سکولوں کو ہائی سکول کا درجہ دیدیا

جمعہ 19 مئی 2017 22:08

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ کی سفارش پر چیف منسٹر پنجاب نے ضلع لیہ کے تین گرلز مڈل سکولوں کی اپ گریڈیشن کرکے ہائی کا درجہ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں یونین کونسل سرشتہ تھل کاگرلز مڈل سکول چک نمبر 160بی ٹی ڈی اے،یونین کونسل سونہارا وساواکا گرلز مڈل سکول بستی میاں اور یونین کونسل بیٹ وساوا شمالی کا گرلز مڈل سکول شامل ہے جسے اپ گریڈ کرکے گرلز ہائی سکولوں کا درجہ دے دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :