ق لیگ کے سابق وزیر کی اپنی ہی جماعت کی سابق خاتون وزیر سے 12 ویں شادی

وزیر کے بیٹے کی جانب سے اپنے والد کی نئی دلہن کو قتل کرنے کی کوشش

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 مئی 2017 21:56

ق لیگ کے سابق وزیر کی اپنی ہی جماعت کی سابق خاتون وزیر سے 12 ویں شادی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) ق لیگ کے سابق وزیر کے بیٹے کی جانب سے اپنے والد کی نئی دلہن کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عزیزی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ق لیگ کی سابق خاتون وزیر کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے کے باعث وہ بیرون ملک روانہ ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

سابق خاتون وزیر کی حال ہی میں ق لیگ کے ہی ایک سابق وزیر سے شادی ہوئی تھی۔ ذرائع دعوی کرتے ہیں کہ ق لیگ کے وزیر کی یہ 12 ویں شادی تھی۔ اس شادی کے بعد ان کے بیٹے نے غصے میں آ کر اپنے والد کی نئی دلہن کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ اسی باعث سابق خاتون وزیر امریکا روانہ ہونا پڑا۔

متعلقہ عنوان :