گورنر سندھ سے گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹں کے وفد کی ملاقات، گورنر نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں میڈیا کے کردار کو سراہا

جمعہ 19 مئی 2017 22:05

گورنر سندھ سے گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹں کے وفد کی ملاقات، گورنر نے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹں کے وفد کی ملاقات، گورنر نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں میڈیا کے کردار کو سراہا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کراچی سندھ گورنر ہاوس میں گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر ملک توصیف کاشمیری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی میں رینجرز کیساتھ میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے، امن کی بحالی سے جہاں کراچی میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں وہی سیاسی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کراچی کے امن سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی، گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور جلد ورکر صحافیوں کی سکیورٹی اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کیے جا ئنگے، اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے صدر GUJ ملک توصیف کاشمیری کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد گوجرانوالہ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سے ملنے والے وفد میں گوجرانوالہ وائس چئیرمین GUJ شاہد فاروق ملک، ڈیلیگیٹ ممبر منصور اعظم ملک اور پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران محمد فیصل ، سردار ظہیر رضا سمیت دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :