جمعیت علماء السلام کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا،دہشتگرد ،ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب ہونیوالے نہیں،عبدالغفور حیدری

افراتفری اور بد امنی پھیلانے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،سیاسی و مذہبی قیادت دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے باہر نکلے، گفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 22:01

جمعیت علماء السلام کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا،دہشتگرد ،ملک دشمن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب ہونیوالے نہیں،جمعیت علماء السلام کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے یہ بات عیادت کیلئے آنیوالے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب ہونیوالے نہیں،جمعیت علماء السلام کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افراتفری اور بد امنی پھیلانے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی و مذہبی جماعتوں نے جلسے ترک کردیئے تھے۔ عوام میں پائے جانے والے خوف وہراس کو ختم کرنے کیلئے میں نے عوام سے رابطے کرنے کیلئے جلسے شروع کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ سیاسی و مذہبی قیادت دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے باہر نکلے ۔ عیادت کیلئے آنے والوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جلد صحتیابی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :