چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت ، جلد صحت یابی ..
تازہ ترین : 1

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت ، جلد صحت یابی کی دعا

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت ، جلد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پمز ہسپتال میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی اور ستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر سٹاف مرحوم افتخار مغل کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں ایک ٹرسٹ قائم کیا جارہا ہے اور اس بارے مختلف سینیٹرز اور دیگر افراد سے بات بھی کی ہے اس حوالے سے ایک فنڈ قائم کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ ، قائد ایوان سینیٹ ، قائد حزب اختلاف ، سیکرٹری سینیٹ ٹرسٹ کے ممبر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک اپنا پیکیج بھی ہے اس کے تحت بھی مرحوم افتخار مغل کے خاندان کی مدد کی جائیگی ،ان کے بچے اگر بیرون ممالک تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ٹرسٹ کے ڈرافٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/05/2017 - 22:01:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں