ملکی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکی ترقی کیلئے ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں،محمد نواز شریف

پاکستان کے معاشی اشاریئے نمایاں بہتری دکھا رہے ہیں ،جی ڈی پی کی 5.28فیصد شرح نموقابل تحسین ہے ملکی ترقی کیلئے ہمارا اتحاد دنیا کیلئے مثبت پیغام تھا،توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 3 گنا اضافہ کیاگیاہے، وزیراعظم کا قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 19 مئی 2017 22:01

ملکی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکی ترقی کیلئے ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں،پاکستان کے معاشی اشاریئے نمایاں بہتری دکھا رہے ہیں ،جی ڈی پی کی 5.28فیصد شرح نموقابل تحسین ہے، ملکی ترقی کیلئے ہمارا اتحاد دنیا کیلئے مثبت پیغام تھا،توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 3 گنا اضافہ کیاگیاہے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریئے نمایاں بہتری دکھا رہے ہیں ، پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کو عالمی اقتصادی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اب تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت بن چکی ہے،جی ڈی پی کی 5.28فیصد شرح نموقابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل نے وفاق اور صوبوں کیلئے 2 ہزار 113 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک کی ترقی کیلئے اتفاق رائے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں ،بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں تمام وزرائے اعلیٰ میرے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا ہے کہ پاکستان ترقی کیلئے متحد کھڑا ہے، ملک کی ترقی کیلئے ہمارا اتحاد دنیا کیلئے مثبت پیغام تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ توانائی کے منصوبوں پر مرکوز ہے، انہوں نے کہا کہ نا صرف توانائی کی پیدوار بلکہ سستی توانائی کی فراہمی بھی ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایل این جی، کوئلہ، پن بجلی، شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کر رہے ہیں ،ترقی کیلئے شاہراتی اور مواصلاتی نیٹ ورکس پر بھی توجہ دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ صحت ، تعلیم اور سماجی شعبے کے منصوبے پر خاص توجہ دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے، ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 3 گنا اضافہ کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی دیگر صوبوں کی طرح ہمارے لئے اہم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :