اٹک، یوتھ کرکٹ کلب اٹک نے سید بابر عباس میموریل T20کرکٹ سیریز 2-1سے اپنے نام کر لی

جمعہ 19 مئی 2017 21:56

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) یوتھ کرکٹ کلب اٹک نے سید بابر عباس میموریل T20کرکٹ سیریز 2-1سے اپنے نام کر لی تفصیلات کے مطابق ینگ فائیٹر کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرتے ہوئے 195رنزبنائے جس میں شہزاد نے 47رنز بنائے یوتھ الیون کی جانب سے معظم حسین ،عبدالسلام نے 3,3وکٹیں جب کہ ارسلہ خان نے ایک وکٹ لی 196رنز کاہدف یوتھ الیون نے بآسانی تین وکٹوں کے نقصا ن پر 18اوور میں حاصل کرلیا یوتھ الیون کی جانب سے ایاز خان آفریدی نے 105رنز اور معظم حسین نی35رنز بنائے اوراس طرح یوتھ الیون نے فائنل میچ سات وکٹوں سے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

یوتھ کرکٹ کلب اٹک کی جانب سے ونر ٹرافی کپتان مختیار نے جب کہ رنز اپ ٹرافی ینگ فائیٹر الیون کے کپتان آصف خان نے وصول کی بیسٹ بالر آف دی سیریز یوتھ کرکٹ کلب اٹک معظم حسین اور بیسٹ مین آف دی سیریز یوتھ کرکٹ کلب اٹک کے سپر سٹار اوپنر بلے باز ایاز خان آفریدی جب کہ مین آف دی میچ شہزاد خان کو دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :