ضلع میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھادیا جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،شیخ آفتاب احمد
جمعہ 19 مئی 2017 21:56
(جاری ہے)
اس کے علاوہ سڑکوں کی بحالی اور مرمت کی بارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 4496.446ملین لاگت آئے گی۔
فزیکل ہیلتھ کے تحت اٹھارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 1343.444ملین روپے لاگت آئے گی۔ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈولپمنٹ کے تحت جاری دو سکیموں پف 114.524ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ ایجوکیشن کی ایک سکیم پر 11.415ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سکیموں میں صحت اورتعلیم بھی شامل ہیں، خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے پنجاب دیہی روڈ پروگرام کی سکیمیں بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری ترقیاتی سکیموں کے مطابقNA-57 میں 235سکیمیںجاری ہیں جن پر 559.739ملین روپے لاگی آئے ہے ۔ NA-58میں 347سکیمیں جاری ہیں جن پر 400.151ملین روپے۔ اNA-59کی 189سکیموں پر 417.087ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیکج کے تحت سات سکیمیں جاری ہیں جن پر 43.017روپے لاگت آئے گی۔ ضلعی ترقیاتی پروگرام کے تحت 27سکیمیں مکمل کرلی گئی ہیں جن پر 125ملین روپے لاگت آئی ہے۔ کمیونٹی ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت 40سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جن پر 171.388ملین روپے لاگت آئی ہے، کمیونٹی پروگرام 2016-17کے تحت بارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 154.301ملین روپے لاگت آئی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت 228سکیمیں جاری ہیں جن پر 408ملین روپے لاگت آئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ نے کہا کہ تمام سکیموں کو بروقت مکمل کرلیا جائے گا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع بھر کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ، صوبائی وزراء اور دیگر تمام متعلقہ افسران ان ترقیاتی سکیموں کا ذاتی طور پر معائئینہ کریں اور انہیں بروقت مکمل کریں ۔ اس کے علاوہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع اٹک کے ترقیاتی کاموں کے لیے خطیر رقوم مہیا کی ہیں جو عوامی ترقی و فلاح و بہبود کے لیے خرچ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں کی منتخب سیاسی قیادت کے ساتھ ان ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے رابطے میں رہیں اور اعلیٰ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر ان ترقیاتی سکیموں کے متعلق رپورٹ فراہم کریں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.